۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
خطبہ فدکیہ

حوزہ/ صوبہ بوشہر میں غدیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے سکریٹری نے خطبہ فدک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: یخطبہ دفک معرفت کا خزانہ ہے، لہذا ہمیں اس خطبے کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غدیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن (بوشہر) کے سیکرٹری سردار حسین کارگر نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقد ایک پروگرام میں کہا: ان مجالس کا انعقاد قابل قدر ہے، ان مجالس سے علم و محبت میں اضافہ ہوتاہے، ان مجالس سے معرفت بڑھتی ہے، جب معرفت میں اضافہ ہوتا ہے تبھی عمل اور اتباع میں اضافہ ہوتا ہے۔

صوبہ بوشہر میں غدیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے سکریٹری نے کہا: تمام شیعوں کو حضرت فاطمہ زہرا (س) کی معرفت ہونی چاہئے، پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی وفات کے بعد ایسے واقعات رونما ہوئے جو بہت سبق آموز تھے، یقیناً یہ اسباق ان لوگوں کے لیے ہیں جو معرفت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا: غدیر اور پیغمبر اسلام (ص) کی وفات کے درمیان 70 دن کا فاصلہ ہے، پیغمبر اکرم (ص) کی وفات کے بعد سقیفہ کا واقعہ رونما ہوا جس میں غدیر اور مولائے کائنات کے ہاتھوں پہ کی گئی بیعت کو فراموش کر کے خلیفہ کا انتخاب کیا۔

حسین کارگر نے کہا: خلیفہ اور اس کے اتحادیوں نے چاہا کہ اہل بیت (ع) بھی ان کی بیعت کریں، لیکن جب انہیں مولائے کائنات کے انکار کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے فاطمہ (س) کے گھر کو آگ لگا دی۔

صوبہ بوشہر میں غدیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے سکریٹری نے خطبہ فدک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: یخطبہ دفک معرفت کا خزانہ ہے، لہذا ہمیں اس خطبے کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .