جمعرات 17 جولائی 2025 - 12:23
مبلغین؛ عاشورائی تعلیمات کی روشنی میں مقاومتی جذبے اور اجتماعی یکجہتی کو فروغ دیں

حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان کے دفتر خواہران کی ثقافتی و تبلیغی شعبہ کی مسئول نے کہا: مبلغات کی ذمہ داری ہے کہ عاشورائی تعلیمات کی روشنی میں مقاومتی جذبے اور اجتماعی یکجہتی کو فروغ دیں اور تبلیغ میں جدید وسائل سے استفادہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ خراسان کے دفتر خواہران کی ثقافتی و تبلیغی شعبہ کی مسئول محترمہ خانم الٰہی نے مشہد میں حوزہ نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے خطے میں جاری تبدیلیوں اور حالیہ صہیونی حکومت کی دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، خواتین مبلغات کے کردار میں اضافے اور ماہ محرم کی تبلیغی سرگرمیوں کی تجدید کا اعلان کیا اور کہا: آج مبلغات کی ذمہ داری ہے کہ عاشورائی تعلیمات کی روشنی میں مقاومتی جذبے اور اجتماعی یکجہتی کو فروغ دیں اور تبلیغ میں جدید وسائل سے استفادہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا: ایران اور صہیونی حکومت کے حالیہ تنازع اور خطے کی حساس صورتِ حال کے پیش نظر دفتر خواہران حوزہ علمیہ خراسان نے جہاد تبیین کے میدان میں حداکثری اور انقلابی نگاہ کے ساتھ محرم کے تبلیغی پروگراموں کا از سرِ نو جائزہ لیا ہے۔

محترمہ الٰہی نے مزید کہا: ہم نے کوشش کی ہے کہ خواتین کی انجمنوں، مساجد، ثقافتی مراکز اور سوشل میڈیا سمیت تمام محاذوں پر منظم اور ہدفمند موجودگی ہو تاکہ عاشورائی اور صہیونیت مخالف پیغام کو براہِ راست اور شفاف انداز میں مخاطبین تک پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے تبلیغی امور میں حماسه عاشورا سے الہام لینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: خطابات، نشستوں اور حلقہ ہائے معرفت میں ہم حسینی مقاومت اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی استقامت کے پیغام کو خاص طور پر نمایاں کر سکتے ہیں کیونکہ عاشورا کی تاریخ ایثار، عزت اور ظلم کے خلاف مقاومت کا عظیم ترین نمونہ ہے۔

حوزہ علمیہ خراسان کے دفتر خواہران کی ثقافتی و تبلیغی شعبہ کی مسئول نے کہا: مبلغات صرف تاریخی واقعات بیان کرنے پر اکتفا نہ کریں بلکہ عاشورا کے مفاہیم کو آج کے معاشرتی حقائق سے جوڑیں تاکہ یہ واضح کر سکیں کہ جس طرح عاشورا میں وحدت و ایمان کے ذریعہ حق کی کامیابی ممکن ہوئی، آج بھی ملت ایران اسی ثقافت کی پیروی کرتے ہوئے ہر طرح کی دھمکیوں کے سامنے پُرامید اور مقاوم باقی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha