۳۰ شهریور ۱۴۰۳ |۱۶ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 20, 2024
تهامی

حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان کے دیگر تبلیغی و ثقافتی گروپوں کے ساتھ "آیت اللہ تہامی تبلیغی گروپ" اس سال بھی موثردینی و تبلیغی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ خراسان کے دیگر تبلیغی و ثقافتی گروپوں کے ساتھ "آیت اللہ تہامی تبلیغی گروپ" اس سال بھی موثر دینی و تبلیغی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

"آیت اللہ تہامی تبلیغی گروپ" کے ہی ایک مبلغ نے اس راستے میں اربعین واک کے تربیتی برکات کو بیان کرتے ہوئے عراق میں زائرین کے استقبال اور مہمان نوازی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اربعین واک کی ایک بڑی برکت اس کا تربیتی پہلو ہے، جو نہ صرف عراق کے مہمان نواز عوام کے لیے بلکہ ایران و دوسرے ممالک سے آنے والے زائرین کے لیے بھی ظاہر ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جب ایک خاندان کے افراد ایک ساتھ متحد، ہم آہنگ اور آپس میں شریک ہو کر اس بابرکت اربعین واک میں شریک ہوتے ہیں تو چھوٹے بچے اپنے بڑوں کے حضرت اباعبدالله الحسین علیہ السلام سے عشق و محبت اور اس سلسلہ میں ان کی مہمان نوازی کو مشاہدہ کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ بھی اسی بہترین خصلت کے ساتھ پروان چڑھتے ہیں اور اہل بیت علیہم السلام کی محبت ان کے خون میں سرایت کر جاتی ہے۔

اس مبلغِ دین نے مزید کہا: یہ سفر اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ محبت اور عقیدت میں اضافہ کا باعث بنتا ہے اور اسی طرح اتحاد و وحدت مسلمین کا خوبصورت نمونہ پیش کرتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .