جمعرات 21 اگست 2025 - 06:11
زائرینِ امام رضا (ع) کی پذیرائی کے سلسلہ میں طلاب رہائش کمیٹی کی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز

حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان میں ثقافتی و تبلیغی امور کے مدیر نے کہا: ماہِ صفر کے آخری ایام میں زائرانِ رضوی کی خدمت کے لئے طلاب رہائش کمیٹی نے باضابطہ طور پر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے حوزہ علمیہ خراسان میں ثقافتی و تبلیغی امور کے مدیر حجت الاسلام محمدی نے کہا: مشہد مقدس میں طلاب اور زائرین کے اسکان (رہائش) کا عمل شروع ہوگیا ہے اور پہلے دن ہی 1700 طلبہ زائرین اور ان کے اہلِ خانہ کی رہائش کی درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: زائرین کی وسیع آمد و رفت کے پیشِ نظر یہ خدمات یومِ شہادت امام رضا علیہ السلام تک مسلسل جاری رہیں گی اور ہماری کوشش ہے کہ طلاب، اعزازی خدام اور فراہم شدہ سہولیات کے ذریعے زائرین کے لئے پرسکون، منظم اور شایستہ ماحول مہیا کیا جائے۔

حجت الاسلام محمدی نے اسکان و رہائش کے لئے درخواست درج کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ خراسان کے طلاب اسکان طلاب کے نظام میں درج ذیل انٹرنیٹ ایڈریس کے ذریعے اپنے یوزر نیم اور پاس ورڈ کے ساتھ داخل ہو کر درخواست درج کرسکتے ہیں:

[https://eskan.hozehkh.com]

اسی طرح قم اور اصفہان کے حوزات علمیہ کے طلاب بھی حوزہ علمیہ خراسان کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرکے درج ذیل ایڈریس کے ذریعہ درخواست دے کر رہائشی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں:

[https://profile.hozehkh.com/fard/add?returnurl]

انہوں نے مزید کہا: حوزہ علمیہ خراسان کی رہائشی کمیٹی بارگاہِ منور رضوی کے زائرین کی خدمت کو ایک عظیم افتخار سمجھتی ہے اور تمام طلاب کو دعوت دیتی ہے کہ بروقت رجسٹریشن کرکے اس معنوی اقدام میں شریک ہوں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha