اتوار 10 اگست 2025 - 22:41
دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں رہبر معظم کی پیروی کو واضح کرنا انتہائی اہم ہے

حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان کی خاتون مبلغہ نے ایام اربعین میں اتحاد و وحدت کے تحفظ اور ولایت کی پیروی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: شرعی مسائل کے جواب دینا، پیغام عاشورا کی تبیین اور دشمن کی سازشوں سے آگاہی دینا اس سال کے پروگراموں کا اہم حصہ تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو میں حوزہ علمیہ خراسان کی خاتون مبلغہ محترمہ محبوبہ محمد زاده لاری نے کربلائے معلی میں موکب "میقات‌الرضا" میں زائرین حسینی کی خدمت کے موقع پر اپنے ثقافتی اور تبلیغی امور کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ایام اربعین حسینی میں وحدت کے تحفظ اور ولایت کی حمایت کی اہمیت پر تاکید کی۔

مدرسہ علمیہ نرجس (س) کی اس مبلغہ نے کہا: اس سفر میں میرا بنیادی فریضہ عمومی اور تخصصی شرعی سوالات کے جوابات دینا، اخلاقی مشاورت فراہم کرنا اور نہج البلاغہ کے حکمت آموز اقوال بیان کرنا تھا۔ اس کے ساتھ ہم نے خواتین کے گروپوں میں نہج البلاغہ کے اقوال کا حفظ اور مشق بھی کی جبکہ تبلیغی ثقافت میں پیادہ روی کے دوران "علی العهد" کا نعرہ مرکزی موضوع رہا۔

محترمہ محمد زاده لاری نے کہا: 12 روزہ جنگ کے تجربے نے قومی وحدت کی اہمیت کو پہلے سے زیادہ نمایاں کیا اور اس اربعین حسینی میں ہمارا سب سے اہم مقصد دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں رہبر معظم انقلاب کی پیروی کی ضرورت کو واضح کرنا تھا جسے خاص طور پر نوجوانوں میں مثالوں اور دوستانہ گفتگو کے ذریعہ بیان کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا: پیادہ روی کے راستے میں اور حرم تک باقی عمودوں کے درمیان امر بالمعروف کی سرگرمیاں جاری رہیں۔ جن میں حجاب کی یاد دہانی سے لے کر محجبہ خواتین کو نذرانۂ ثقافت پیش کرنے تک شامل تھا۔ ان ایام نے ہمیں فیس ٹو فیس گفتگو اور زائرین کے ساتھ مثبت تعامل کا موقع بھی فراہم کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha