حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے شعبہ تکریم زائر کے سربراہ سید ابراہیم صابری نے بتایا کہ حرم مطہر میں قائم موکب زائرینِ اربعین حسینی کی خدمت کے لیے روزانہ 10 ہزار سے زائد کھانے فراہم کر رہے ہیں۔
ان کے مطابق روزانہ 4 ہزار سے زائد ناشتہ، 2 ہزار 700 دوپہر کا کھانا اور 4 ہزار رات کا کھانا زائرین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس خدمت کے لیے صبح کے وقت 25 اور دوپہر و شام کے اوقات میں 40 خدام آستان مقدس زائرین کی مہمان نوازی میں مصروف رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ موکب ماہِ صفر کے اختتام تک اپنی خدمات جاری رکھے گا۔









آپ کا تبصرہ