حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخواہ میں واقع شہر پشاور میں قائم ایرانی خانہ فرہنگ کے زیر اہتمام اور پاکستان کی ثقافتی اور مذہبی تنظیموں سمیت بینظیر بٹھو یونیورسٹی کے تعاون سے فاطمی ثقافت میں اسلامی خاندان کی اہمیت سے متعلق ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔
منعقدہ اس سمینار میں خواتین کی مذہبی، ثقافتی، سیاسی اور سماجی شخصیات بشمول چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے صحت وممبر صوبائی اسمبلی "رابعہ بصری"، گلبہار گرلز کالج کی صدر ڈاکٹر "شاہین عمر"، منہاج القرآن تحریک کی صدر "روبینہ معین"، حوا کاروان لٹریری ایسوسی ایشن کی صدر"بشری فرخ"، بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے شعبہ اردو زبان و ادب کی صدر ڈاکٹر "بسمینہ سراج"، زینبیہ شیعہ ایسوسی ایشن کی صدر "نسیم ناگھوی" اور دیگر پاکستانی خواتین نے حصہ لیا تھا۔
اس موقع پر اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران میں مختلف ثقافتی، معاشرتی، سائنسی، طبی، کھیل و۔۔۔ کے شعبوں میں خواتین کی فعال موجودگی سے متعلق بنائی گئی ایک ویڈیو کو منظر عام پیش کیا گیا۔
منعقدہ اس سمینار کی مقررین نے فاطمی ثقافت میں خاندان کی اہمیت سمیت حضرت فاطمہ زہرا (س) کی عظیم شخصیت کی مختلف پہلووں پر بات چیت کی۔