حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تمام طلبہ تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم متحدہ طلباء محاذ کے زیر اہتمام اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر انتظام سٹوڈنٹس لیڈر کانفرنس آئی ایس اوکے مرکزی سیکرٹریٹ میں کل شام ہوگی۔
کانفرنس میں تمام طلبہ تنظیموں کے مرکزی نمائندگان شریک ہوں گے۔ خصوصی کانفرنس میں طلباء یونینز پہ پابندی سمیت دیگر دیگر موضوعات پہ طلبہ رہنما خطاب کریں گے۔
کانفرنس کی صدارت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین علی جانی کریں گے۔ کانفرنس سے ملک موسیٰ کھوکھر صدر پیپلز سٹوڈنٹس،حمزہ محمد صدیقی صدر اسلامی جمعیت طلباء،چودھری عرفان یوسف صدر مصطفوی سٹوڈنٹس مووومنٹ، سہیل چیمہ صدر ایم ایس ایف، غازی الدین بابر جمعیت طلباء اسلام (سمیع الحق )محمد وسیم رہنما اہلحدیث سٹوڈنٹس خطاب کریں گے۔