۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
مغربی بنگال

حوزہ/بنگالی مسلم تنظیموں نے تعلیمی میدان میں کام کرنے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے بنگال میں نالج سٹی کے طورپر تعلیمی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں مسلم طبقہ تعلیمی طور پر سب سے زیادہ پسماندہ ہے۔ سچرکمیٹی کی رپورٹ نے بھی مسلمانوں کی پسماندگی کا اعتراف کیا ہے۔لیکن سچرکمیٹی کی رپورٹ کے بعد لفٹ حکومت کی ہار اور ترنمول کانگریس کے اقتدارمیں بھی تعلیمی پسماندگی دور نہیں ہوئی ہے۔ اب مسلم تنظیموں نے تعلیمی میدان میں کام کرنے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے نالج سٹی کے طورپر تعلیمی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔تاریخی طورپرمشہورفرافراشریف میں نالج سٹی کے طورپرریاست کاپہلا تعلیمی ہب بنانےکااعلان کیا گیا۔

ایک سو بیگھازمین پر بننے والی نالج سٹی میں اسکول کالج، میڈیکل اور انجینرینگ کالج کے ساتھ صحتی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔ آئندہ ماہ دسمبر کے اوائل میں نالج سٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ امیدہے کہ نالج سٹی کے قیام کے ذریعہ مغربی بنگال میں مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی پرقابوپانے میں مدد ملے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .