۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
کرگل

حوزہ/ قرآن اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی توہین کرنے پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کا سخت رد عمل وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کے زیر انتظام لداخ کے سب سے بڑے اور معروف شیعہ مذہبی تنظیم جمعیت العلماء اثنا کرگل نے حالیہ دنوں لعنتی وسیم رضوی کا قرآن کریم اور مرسل اعظم, رسول مکرم, سید المرسلین, خاتم النبیین, رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم کے خلاف گستاخانہ الفاظ استعمال کئے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وسیم رضوی کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا اس سلسلے میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے تنظیم کے نائب صدر حجۃ الاسلام شیخ غلام علی مفیدی اور جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم خلیلی کے سربراہی میں ایک درخواست اسٹیشن ہاؤس آفسر پولیس اسٹیشن کرگل کے پاس جمع کرائی۔

درخواست کی مکمل متن کچھ اس طرح ہے

جناب اسٹیشن ہاؤس آفسر 
(ایس ایچ او) پولس سٹیشن برو، لداخ پولیس

 جناب عالی 
حالیہ دِنوں یوپی شیعہ وقف بورڈ کے سابقہ چیئرمین وسیم رضوی جو ایک نام نہاد مسلمان ہے جس کا اسلام اور قرآن سے کوئی تعلق نہیں ہے ایک مرتبہ پھر مسلمانان عالم کی عظیم کتاب قرآن مجید اور رسول مکرم اسلام حضرت محمد مصطفٰے صل اللہ علیہ والہ وسلم کے خلاف ناشائستہ اور گستاخانہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے قرآن مجید, رسول اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز انداز میں بیانات دیئے ہیں, اسی طرح یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر بھی اس قسم کے اور بھی ویڈیو دستیاب ہے جن میں اس وسیم رضوی  نے قرآن مجید اور رسول کرامی اسلام صل اللہ علیہ والہ وسلم پر گستاخانہ تبصرے اور تنقید بھی کئے ہیں جن میں سے کچھ وڈیوز کے لنک نیچے دئے گئے ہیں.

https://youtu.be/M2SlUDTxmgw

https://youtu.be/MNDZtEAlljU

https://youtu.be/RI_0cViieLY

وسیم رضوی کی ان بیانات سے ملک کے تمام مسلمان اپنے ناراضگی اور غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ اس سے ملک کے مسلمانوں کی مذہبی جذبات اور عقیدے کو ٹھیس پہنچی ہے, ایسے واقعات تشدد کا باعث بنیں گے اگر وسیم رضوی جیسوں کو ایسے مضحکہ خیز کام کرنے سے نہ روکا گیا۔

ایسی حرکتیں ہماری آئینی اور اخلاقی اقدار کے منافی ہیں اور مہذب معاشرے میں اس قسم کی نفرت کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن افسوس کہ ان کے اسلامو فوبک رینٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی, یہ شخص مسلسل تنازعہ کو ہوا دے رہا ہے تاکہ اس کی ماضی کی بدعنوانی کی تمام غلطیاں جو اس نے شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے دور میں ریاست یوپی میں منافع بخش وقف اراضی کو لینڈ مافیا کو بیچ کر کی تھی۔

اب اس نے ہمارے سب پیارے اور قابل احترام ختم مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم کے خلاف نازیبا کلمات کی تمام حدیں پار کر دی ہے اور حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نبوت کا انکار کیا اور قرآن پاک کے خلاف باتیں کیں۔

لداخ کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ہم جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ اسے ملک میں فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے کی سوچی سمجھی سازش سمجھتے ہیں۔ اس لئے آپ برائے مہربانی وسیم رضوی کے خلاف ایف آئی آر درج کریں اور انہیں فوری طور پر گرفتار کریں تاکہ ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر اس کا کوئی اثر نہ پڑے اور اس عظیم ملک میں امن و امان برقرار رہے۔

تاریخ: 10 نومبر 2021

 شیخ ابراہیم خلیلی
 جنرل سیکرٹری
 جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ), ہندوستان

تبصرہ ارسال

You are replying to: .