۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کی جانب سے وفات رسول و شہادت امام حسن اور امام رضا پر پانچ روز مجلس عزا کا انعقاد

حوزہ/ نبی کریم اور ان کے اہل البیت کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیں اور ائمہ معصومین علیہم السلام کے دکھائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے اپنی دنیا اور آخرت دنوں کو آباد کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وفات مرسل اعظم، رسول مکرم، خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ و سلم اور شہادت امام حسن مجتبی و شہادت امام علی ابن موسی الرضا علیہم السلام کے دلسوز مناسبت پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل،لداخ کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں 25 صفر سے 29 صفر تک مسلسل پانچ روز مجالس عزا منعقد کی گئی۔ جس میں ضلع کرگل کے مختلف علاقوں اور گرد و نواح سے علماء اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے محضر مبارک میں تسلیت و تعزیت پیش کی۔

تصویری جھلکیاں: جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کی جانب سے وفات رسول و شہادت امام حسن اور امام رضا پر پانچ روز مجلس عزا کا انعقاد

ایام عزا کے پہلے روز حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حیدر شرگنڈی نے مجلس سے خطاب کیا، ایام عزا ماہ صفر کے دوسرے روز حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ عبداللہ منوری نے عزاداروں سے خطاب کیا، مجلس عزا کے تیسرے روز حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اصغر صادقی نے مجلس پڑھی، ایام عزا کے چوتھے روز حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسن واعظی نے مجلس سے خطاب کیا جبکہ ایام عزا کے پانچویں اور آخری روز حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد امینی نے مجلس پڑھی اور عزاداروں سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں علماء نے مرسل اعظم نبی مکرم اسلام خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ والہ وسلم، حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام اور حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے سوانح حیات اور دین مبین اسلام کیلئے دی گئی قربانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور لوگوں کو تلقین کی کہ وہ نبی کریم اور ان کے اہل البیت کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دے اور ائمہ معصومین علیہم السلام کے دکھائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے اپنے دنیا اور آخرت دنوں کو آباد کریں۔

ان مجالس میں ضلع کے نامور مرثیہ خوانوں نے مرثیہ پیش کیا جن میں ضلع کرگل اور عالمی شہرت یافتہ قاری قرآن حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ طاہا شاعری کا نام قابل ذکر ہے اس کے علاوہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کے طلاب عزیز نے بھی اپنے منفرد آوازوں میں نوحہ خوانی کی اور جوانان اثنا عشریہ نے احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ اور کرگل کے مقامی بازار کو علم، اور سیاہ بینروں سے آراستہ کیا ہوا تھا جن پر اقوال معصومین علیہم السلام لکھے ہوئے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .