۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا سید منظور عالم جعفری

حوزہ/ معاون آموزش جامعہ المصطفی دہلی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے ہماری گزارش ہے جب وہ اب مسلمان ہی نہیں رہا تو اس کو کیوں اب تک حکومت اترپردیش نے وقف بورڈ کا ممبر بنا رکھا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علمی اور فرہنگی امور میں مصروف ہندوستان کے ممتاز اور افاضل شخصیات میں شمار محقق و مؤلف اور معاون آموزش جامعہ المصطفی دہلی، حجت الاسلام مولانا سید منظور عالم جعفری سرسوی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا وسیم مرتد کی اسلام کے خلاف مسلسل اہانت اور گستاخی کو یوپی کے الیکشن میں فسادات کرانے کے لئے رچی گئی سازش قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بدنام زمانہ وسیم ملعون نے قرآن مجید کی آیات کے انکار کے بعد رسالت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انکار کیا اور پھر اس کے بعد اپنی وصیت کا اعلان کرکے اپنے کفر وارتداد کا اعلان کردیا اب سپریم کورٹ سے ہماری گزارش ہے کہ اب وہ مسلمان ہی نہیں رہا تو اس کو کیوں اب تک حکومت اترپردیش نے وقف بورڈ کا ممبر بنا رکھا ہے۔

آخر میں یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ہندوستان کو فتنہ وفساد سے محفوظ رکھنے کے لئے اس ملعون کو گرفتار کرکے آخری سانسوں تک جیل میں ڈال دیا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .