حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا فردوس احمد میر کشمیری کہا کہ یہ ناقابل برداشت اور افسوسناک اقدام بھی پچھلی اسلام مخالف سازشوں اور ظلم کا تسلسل ہے خصوصا گذشتہ ایک سال سے جو ہورہا ہے۔ اس میں بھی مسلمانوں اور اسلام کے خلاف نئی سازش کے تحت نیا خطرناک پروگرام مخفی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی جو بھی ہے اس سے وہ خود بھی مرتد اور بدبخت بنا ہے اور ظلم کررہاہے، ساتھ میں اصلی ظالموں کا بھی آلہ کار بن رہا ہے۔اس میں انکا اہم ہدف اسلام کو دہشتگردی کا سبب قرار دینا ہے اور شیعہ سنی اختلاف کی آگ کو بھڑکانا ہے۔
مزید کہا کہ یقینا وہ اس ظالمانہ اور غیر انسانی سازش اور مقصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔ شیعہ سنی علماء اور مسلمانوں کے بروقت منہ توڑ جواب سے یہ سازش خاک میں مل جائے گی۔ آمین