حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریاست اتر پردیش کے مئو ضلع کے گھوسی قصبہ میں 28صفر کے موقع پر ماتم و عماری جلوس کا انعقاد کیا گیا۔ بڑاگاؤں امام چوک سے برآمد ہوا جلوس صدر امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ ماتمی جلوس کے دوران انجمن سجادیہ نے نوحہ خوانی پیش کی۔ انجمن معصومیہ و دیگر انجمنیں ماتمی جلوس میں شامل رہیں۔
جلوس کے دوران کربلا کے غمناک واقعے کی شبہہ پیش کی گئی۔ جلوس عماری میں خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جلوس میں نظم و نسق کو بہتر انداز میں انجام دینے کے لئے پولس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی تھی۔
پولس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران جلوس عماری کے دوران موقع پر موجود رہے۔
وہیں اس موقع پر منعقدہ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مولانا مظاہر حسین نے کہا کہ نواسے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام نے آج ہی کے روز مدینہ منورہ سے کربلا کا سفر شروع کیا تھا۔ 29 صفر سنہ ساٹھ ہجری کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے قافلے نے انسانیت کی بقا اور تحفظ کے لئے اپنی عظیم قربانی پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ظلم کے خلاف اور انسانیت کے حق میں آج کا دن تا قیامت یاد رکھا جائے گا۔