تحریر: مولانا سید علی مہدی رضوی قم المقدسہ، ایران
حوزہ نیوز ایجنسی। وسیم رشدی پلید و خبیث النفس انسان نے اپنی تمام خرافات سے یہ ثابت تو کر ہی دیا ہے کہ وہ اہل بیت علیہم السلام کا کھلا ہوا دشمن ہے۔
ماضی سے لیکر حال تک ہر دن اس کی شیطنت میں اضافہ ہی ہوا ہے۔
ہر بار اس نامراد نے کبھی علماء حق تو کبھی دینی مدارس کے خلاف زہر اگلا ہے اور کبھی دین کے بنیادی احکامات کو پامال کیا ہے۔
شیعہ سنی اتحاد کے خلاف بار ہا اس فتنہ گر نے اپنی غلیظ زبان استعمال کی ہے اور آج بھی قرآن کریم کی توہین میں اس شخص نے ذرہ برابر بھی گریز سے کام نہیں لیا۔۔۔۔۔!!
یقیناً اس خبیث انسان کی اس گستاخی پر اس کی امت مسلمہ سے لا تعلقی اور اظہار برأت لازم و ضروری ہے۔
لیکن قابل غور بات یہ ہے کہ اس کی حرکتوں سے کون واقف نہیں ہے اس کے باوجود ناجانے کتنے ایسے بے غیرت موجود ہیں جو اس کی تمام خباثتوں کا علم رکھتے ہوۓ بھی اس کے حامی و طرفدار ہیں۔
جب ضرورت تھی کہ قوم کے بزرگان و صاحبان اقتدار اس کا سوشل بائیکاٹ کرکے اس کے حوصلوں کو پست کرتے بالعکس محفلوں، شادیوں اور مجلسوں میں اس کی شرکت کو مدعو کرنے والوں اور استقبال کرنے والوں نے اپنے لۓ باعث عزّ و شرف سمجھا۔۔۔۔!!
شاید اس شیطان کے اس عمل سے کچھ بے غیرتوں کی غیرت جاگی ہو جو اس پلید انسان کے استقبال کو فخر سمجھتے ہیں۔
یہ وہ حامی ہیں جو اپنی بزم میں بلانا تو پسند کرتے ہیں لیکن ان کی غیرت دینی اتنی مر چکی ہے کہ اس خبیث کی خباثت پر ایک جملہ اس کی مذمت میں ادا کرنا تو دور کی بات ہے اس طرح خاموش ہو گۓ ہیں جیسے سانپ سونگھ گیا ہے یا صفحے ہستی سے نابود ہو گۓ ہیں۔
حامیوں کو ہرگز ہرگز یہ نہیں بھولنا چاہیۓ کہ جتنا بڑا لعنتی وسیم ہے اتنی ہی لعنت کے حقدار وہ خود بھی ہیں کیوں کہ ظالم کا ساتھ دینے والا یا اپنی خاموشی سے اس کے ظلم کی تائید کرنے والا بھی ظالم ہے اور وہ سب اس کے عمل میں برابر کے شریک ہیں ظاہر سی بات ہے جب ظلم میں شریک ہیں تو لعنت کے بھی مکمل حقدار ہیں۔
حامیان وسیم کو اب ہوش کے ناخن لینا چاہیۓ اس سے اظہار برأت کے ساتھ ساتھ فوری طور پر اللہ کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کرنا چاہیۓ تاکہ اللہ رب العزّت روز محشر انہیں بھی وسیم کے ساتھ محشور نا کرے۔
ٱللَّهُ وَلِىُّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يُخْرِجُهُم مِّنَ ٱلظُّلُمَٰتِ إِلَى ٱلنُّورِ وَٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَوْلِيَآؤُهُمُ ٱلطَّٰغُوتُ يُخْرِجُونَهُم مِّنَ ٱلنُّورِ إِلَى ٱلظُّلُمَٰتِ أُو۟لَٰٓئِكَ أَصْحَٰبُ ٱلنَّارِ هُمْ فِيهَا خَٰلِدُونَ
اللہ صاحبانِ ایمان کا ولی ہے وہ انہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آتا ہے اور کفارکے ولی طاغوت ہیں جو انہیں روشنی سے نکال کر اندھیروں میں لے جاتے ہیں یہی لوگ جہّنمی ہیں اور وہاں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔
دعا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔!!
خدایا...! ظالمین کو ان کے انجام تک پہونچا دے اور ہم سب کو سیرت محمد و آل محمد علیہم السلام پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔۔۔۔!!
آمین یا رب العالمین