۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا مقبول حسین جعفری کشمیری

حوزہ/ وسیم کے خباثت بھرے ذہن سے یہ سوال ہے کہ بھارت کو آزاد کرانے والے سورما بھی انہی مدارس کے پرورش یافتہ تھے اور خاص کر خود وسیم کے باپ دادا بھی بھی انہی مدارس کے تحصیل کئے ہوئے تھے۔

تحریر: مولانا مقبول حسین جعفری کشمیری

حوزہ نیوز ایجنسی آر ایس ایس، بجرنگی لاڈلے شیطان وسیم کا نیا فتنہ، کبھی وہابی کبھی سنی شیعہ اور کبھی بھارت اِکتا و اکھنڈتا کا ایشو چھوڑ کر سرخیوں میں رہنے والا خبیث، اب رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے مقدس الہی معجزہ کی تحریف پر اپنی ناپاک زبان سے گُنگُانا شروع ہوگیا اگر اس کی زبان کو لگام نہ دیا گیا تو عنقریب توحید کے عقیدے پر بھی بھوکنا شروع کرے گا۔ یہ اپنی عادت سے مجبور ہے اگر اس کی گزشتہ سالوں کی سرنوشت کا ملاحظہ کیا جائے تو معلوم ہو گا کہ یہ اپنے آقائوں کو خوش رکھنے کےلیے ہر مقدس اور نامقدس کو پیروں تلے روندنے کےلیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والا وسیم ٹھاکر رضوی نے ہمیشہ سے ہر اس قانون کی مخالفت کی ہے جو یونین انڈیا میں مسلمانوں کی حفاظت اور ان کے حقوق کی وکالت کرتا ہے۔ مسلم پرسنل لا بورڈ، آل انڈیا مسلم وقف بورڈ، کشمیر اور کشمیریت کی نابودی، (۳۷۰/۳۵ اے)، طلاق ثلاث، شہریت سے متعلق قوانین، شیعہ پرسنل لا بورڈ، شیعہ وقف بورڈ۔

یہ شخص اِکتا و اکھنڈتا کا اتنا متوالا ہے کہ پورے بھارت میں یکساں سول قانون کے نفاذ کا ہر روز مطالبہ کرتا رہتا ہے۔
یہ کوئی شیعہ یا سنی نہیں ہے بلکہ یہ تو مسلمان ہی نہیں ہے اس نے امام حسین علیہ السلام کے خلاف بھی زبان درازی کی ہے اس بدخت نے تو مراجع عظام کی بھی توہین کی ہے۔ اس نے اب اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونک کر شیطان رشدی کا دوسرا روپ ظاہر کیا ہے۔ قرآن مجید کی صیانت پر حملہ کرنے والے وسیم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ قرآن مجید کی٢٦ آیات کو قرآن سے نکالا جائے۔ اور مسلمان مدارس پر الزام لگایا کہ وہاں دہشت گردوں کی پرورش کی جاتی ہے!  وسیم کے خباثت بھرے ذہن سے یہ سوال ہے کہ بھارت کو آزاد کرانے والے سورما بھی انہی مدارس کے پرورش یافتہ تھے اور خاص کر خود وسیم کے باپ دادا بھی بھی انہی مدارس کے تحصیل کئے ہوئے تھے۔

ہم اسکے اس خبیثانہ حرکت کی پر زور مزمت کرتے ہوے اس سے براءت و بیزاری کا اعلان کرتے ہیں اور یہ بھی اعلان کرتے ہیں کہ اس شخص کا شیعہ مذھب اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اس کی بیان بازی اور حرکات سے عالم اسلام کے ہر فرد کا دل مجروح ہوا ہے حکومت کو چاہئے اس  مجرم کو فورا گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔
 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • ابراہیم مھدی IN 05:25 - 2021/03/15
    0 0
    ماشاءاللہ درست فرمایا