منگل 27 مئی 2025 - 18:56
جو شخص خدا پر توکل اور بھروسہ کرے تو اللہ اس کے تمام امور میں کافی ہوتا ہے

حوزہ / حضرت آیت اللہ وحید خراسانی نے کہا: اگر انسان تمام اسباب کو ارادہ الٰہی کے تابع سمجھے تو کبھی ناامیدی اس کے قریب نہیں آتی، مشکلات کے مقابلے میں کمزوری محسوس نہیں کرتا اور سخت حالات میں ثابت قدم رہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت اللہ وحید خراسانی نے امام جواد علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے لکھی ایک تحریر میں توکل کے موضوع پر روشنی ڈالی اور کہا:

امام جواد علیہ السلام فرماتے ہیں:

"من توکل علی الله کفاه الامور، والثقة بالله حصن لا یتحصن فیه إلا المؤمن"

یعنی جو خدا پر توکل کرے، خدا اس کے امور کی کفایت کرتا ہے۔ خدا پر اعتماد ایک قلعہ ہے جس میں صرف مومن ہی محفوظ ہوتا ہے۔ (الفصول المهمہ، ج ۲، ص ۱۰۵۱)

فقیہ کا کلام:

مومن کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ اپنے پروردگار پر توکل کرتا ہے، اپنے معاملات اس کے سپرد کرتا ہے اور جانتا ہے کہ ہر چیز خداوند متعال کی مشیت سے ہے۔ اگر انسان تمام اسباب کو ارادہ حق کے تابع سمجھے تو وہ کبھی مایوس نہیں ہوتا، مشکلات کے مقابلے میں کمزور محسوس نہیں کرتا اور سخت حالات میں بھی استقامت دکھاتا ہے۔

اقتباس : مصباح الهدی، جلد ۴، آیت اللہ العظمی وحید خراسانی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha