حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر کوہ بنان میں نماز جمعہ مسجد جامع، محلہ انصار میں حجت الاسلام حسن ایزدی کی امامت میں ادا کی گئی۔
انہوں نے کہا: ہم عالم ربانی حجت الاسلام اکبر ایزدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی سو سالہ حیات میں ہزار سے زائد شاگردوں کی تربیت کی اور ہمیشہ اپنی زندگی میں بندگیِ خدا کو مقدم رکھا۔
حجت الاسلام حسن ایزدی نے یوم تاسیس سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: سپاہ ایسے بہترین مومن اور انقلابی عناصر پر مشتمل ہے جو ہمیشہ میدان میں حاضر رہے اور تاریخ کے کٹھن امتحانات میں قدم بہ قدم کامیابی و تکامل کی راہ پر گامزن رہے۔









آپ کا تبصرہ