۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
راجھستان میں انسایت بچاو کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/ شیخ فردوس علی نے اس موقع پر اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر حال میں انسانیت کو بچانا ہو گا اور انسانیت کے لئے کام کرنا ہو گا ہمیں بنا کسی ذات پات،رنگ و نسل کے صرف انسانیت کے لئے کام کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنے سماج کو برے کاموں سے بچانا اور صحیح راستہ دکھانے اور ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،"راشٹریہ فاؤنڈیشن ٹرسٹ"اور" کیمونٹی ویلفیر سوسائٹی" راجھستان انڈیا کے باہمی اشتراک سے انٹرنیشنل کانفرنس آف سوشل ورکرس کی ایک کانفرنس" انسایت بچاو" کے نام سے راجھستان میں منعقد ہوئی۔جس میں ملکی و غیر ملکی سطح کے لگھ بھگ سات سو 700 NGO'S کے عہدداران نے شرکت کی۔جن میں غیر ملکی سماجی آرگنازیشنوں و غیر سیاسی تنظیموں نے اس کانفرنس میں حصہ لیا اُن میں نیپال،بوٹان،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے افراد موجود تھے۔ملک کے باقی ریاستوں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر سے بھی غیر سیاسی و سماجی تنظیموں نے بھی اپنی شمولیت یقینی بنائی، جن میں اتھواس گروپ آف ہیمونٹی،سیلوٹ 72 بلڈ ڈونرز اور رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن قابلِ ذکر ہے۔

راجھستان میں "انسایت بچاو کانفرنس" کا انعقاد،شیخ فردوس علی "گلوبل پیس موومنٹ " کے ممبر منتخب

یاد رہے کہ رحمتہ للعالمین فوونڈیشن نے جتنے بھی انسانیت کے لئے اور سماجی کام انجام دئے ان کو خاص طور پہ سراہا گیا۔اعزازی تقریب پر رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن کے چئیر مین شیخ فردوس علی کو دو الگ الگ انعامات سے نوازا گیا۔

راجھستان میں "انسایت بچاو کانفرنس" کا انعقاد،شیخ فردوس علی "گلوبل پیس موومنٹ " کے ممبر منتخب

رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن کے چئیر مین شیخ فردوس علی کو "گلوبل پیس موومنٹ "کا بھی ممبر برائے کشمیر منتخب کیا گیا جوکہ پوری وادی کے لوگوں کے لئے ایک خوش آئند ہے۔

راجھستان میں "انسایت بچاو کانفرنس" کا انعقاد،شیخ فردوس علی "گلوبل پیس موومنٹ " کے ممبر منتخب

شیخ فردوس علی نے اس موقع پر اپنے خیال کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ہمیں ہر حال میں انسانیت کو بچانا ہو گا اور انسانیت کے لئے کام کرنا ہو گا ہمیں بنا کسی ذات پات،رنگ و نسل کے صرف انسانیت کے لئے کام کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنے سماج کو برے کاموں سے بچانا اور صحیح راستہ دکھانے اور ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگا۔

راجھستان میں "انسایت بچاو کانفرنس" کا انعقاد،شیخ فردوس علی "گلوبل پیس موومنٹ " کے ممبر منتخب

آخر میں چئیرمین رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن نے سب کا شکریہ ادا کیا خاص طور پر ڈاکٹر میوا سنگھ کا جنہوں نے اس عظیم الشان بین الاقوامی کانفرنس میں انہیں دعوت دی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .