۲۸ شهریور ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 18, 2024
حضور نماینده ولی فقیه در خوزستان بین دانشجویان دختر دانشکده فنی و حرفه ای اهواز

حوزہ / ایران کے شہر اہواز کے امام جمعہ نے کہا: خداوند متعال نے انسان کو عقل کے نام سے ایک کنٹرولر عطا کیا ہے۔ اگر علم ترقی کرے لیکن عقل ترقی نہ کرے تو ہم موجودہ دنیا کو دیکھیں گے۔ جو چیز عقل کو کنٹرول کرتی ہے اس کا نام دین ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی اہواز سے نامہ نگار کے مطابق، خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے اہواز ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل کالج میں حضرت معصومہ اور امام رضا علیہما السلام کی ولادت باسعادت اور عشرہ کرامت کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں شرکت اور خطاب کیا۔

انہوں نے کہا: اگرچہ آج علم نے بہت ترقی کی ہے لیکن اس سوال کا جواب ضروری ہے کہ آیا علم اور ٹیکنالوجی کی روز بروز ترقی کے باوجود انسان کو دین اور مذہب کی کتنی زیادہ ضرورت ہے؟

اہواز کے امام جمعہ نے کہا: دین کی وجہ سے دشمنیاں محبت اور دوستی میں بدل جاتی ہیں۔ دین حسن اخلاق کی تاکید کرتا ہے کیونکہ ایک اچھے انسان میں جو خصلتیں ہونی چاہئیں ان میں سے ایک حسن اخلاق ہے۔

خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: جب انسان کا علم رشد پیدا کرتا ہے تو اس کی طاقت بھی بڑھ جاتی ہے لہذا اب اسے ایک کنٹرولر کی ضرورت ہوتی ہے۔ انسانی ہتھیار تباہ کن ہیں اور اگر انہیں درست کنٹرول نہ کیا جائے تو وہ برائی کی طاقت میں بدل جاتے ہیں، لیکن عقل کی موجودگی ایک کنٹرولر کے طور پر اسے ان مسائل سے دوچار ہونے سے روک سکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .