۱۳ خرداد ۱۴۰۳ |۲۵ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | Jun 2, 2024
رسالۃ الی الضریح

حوزہ/ حرم حضرت عباس علیہ السلام کے زیر اہتمام ادارۂ نشر واشاعت ”رسالۃ الی الضریح“ نے تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت کر کے اپنی تحیر العقول تصانیف سے لوگوں کو آگاہ اور عریضہ کے ذریعے حرم سے مؤمنین کا رابطہ برقرار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہء مبارک حضرت عباس علیہ السّلام کا پویلین، بک فیئر کو وزٹ کرنے والوں کو نہ صرف علم سے سیراب کر رہا ہے، بلکہ (رسالة إلى الضريح) کے ذریعے وزیٹرز کو حضرت عباس (علیہ السلام) کے حضور اپنی آرزوئیں، دعائیں اور پیغامات پیش کرنے کا مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔

رسالۃ الی الضریح کی تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت

تہران انٹرنیشنل بک فیئر کی 35 ویں نمائش میں پبلشرز اور پبلشنگ ہاؤسز کی بڑی تعداد اپنی مطبوعات نمائش کے لئے پیش کر رہی ہے۔ اس بین الاقوامی نمائش میں دنیا بھر سے وزیٹرز کی آمد کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد تجربات کا تبادلہ اور لوگوں کے درمیان ثقافتی رابطے کو بڑھانا ہے۔

حضرت عباس علیہ السّلام کے روضہء مبارک کی ایگزیبیشن کمیٹی کے رکن سید حیدر طالب عبدالامیر نے کہا کہ روضہء مبارک کا پویلین وزیٹرز کو حضرت عباس (علیہ السلام) کے حضور اپنی آرزوئیں، دعائیں اور پیغامات پیش کرنے کا مواقع فراہم کرتا ہے، جس کا مقصد پویلین میں آنے والے وزیٹرز اور مولا ابا الفضل العباس علیہ السلام کے درمیان ایک قسم کا جذباتی رابطہ قائم کرنا ہے۔

رسالۃ الی الضریح کی تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت

انہوں نے مزید کہا کہ "پویلین میں (رسالة إلى الضريح) کے عنوان سے حضرت عباس(ع) کے نام خط لکھنے کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے اور مؤمنین کی بڑی تعداد اپنی حاجات اور عقیدت کے اظہار کے لئے خط لکھ کر مختص کردہ صندوق میں ڈال رہی ہے اور یہ تمام خطوط حضرت عباس(ع) کے حرم میں ڈال دیئے جائیں گے، یہ سلسلہ نمائش کے آخری دن تک جاری رہا گا۔"

رسالۃ الی الضریح کی تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت

انہوں نے بتایا کہ "یہ سرگرمی روضہء مبارک حضرت عباس (ع) کی ویب سائٹ (الکفیل انٹرنیشل نیٹ ورک) پر فراہم کی جانے والی خدمت (عریضہ حضرت عباس علیہ السلام ) سے ملتی جلتی ہے، جو نو زبانوں میں دستیاب ہے۔"

تہران 35 ویں انٹرنیشنل بک فیئر نمائش میں روضہء مبارک کے پویلین کی جانب سے دیگر خدمات بھی پیش کی جا رہی ہیں، جن میں نیابت میں زیارت کے لئے رجسٹریشن، حقيبة المؤمن ایپلی کیشن کے فارسی ورژن کا اجراء اور فتویٰ دفاع کے انسائیکلوپیڈیا شامل ہیں۔

رسالۃ الی الضریح کی تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت

تبصرہ ارسال

You are replying to: .