۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
در دیدار آیت الله اعرافی با رئیس اتحادیه مسلمانان چین

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے چینی مسلم یونین کے سربراہ سے ملاقات میں دنیا میں یک طرفہ پن سے بچنے اور استکبار، ظلم اور غنڈہ گردی کا مقابلہ کرنے پر تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی نے کازان میں "راہ ابریشم معنوی" (The spiritual silk road) کے عنوان سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر چین کی مسلم یونین کے سربراہ یان فامین سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں حوزہ علمیہ کے سرپرست نے ملک میں علم و دانش کے پیداواری مراکز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران میں علمی پیداوار کے دو اہم مراکز ہیں، ایک علمی مراکز اور یونیورسٹیاں اور دوسرا حوزاتِ علمیہ کہ جن کی تاریخ ایک ہزار سال سے زیادہ پرانی ار درخشان ہے۔ ان حوزاتِ علمیہ میں دینی، علومِ اسلامی اور علومِ انسانی پر مبنی مختلف مضامین اور سبجیکٹس کی تعلیم دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا: دنیا کے مسلمان اور دینی و اسلامی مراکز بالخصوص برکس ممالک کے علماء اور فضلاء کو ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تجربات اور تعلقات کو مزید وسیع اور مستحکم کرنا چاہیے۔

اس ملاقات میں چین کی مسلم یونین کے سربراہ جناب یان فامین نے جمہوریہ اسلامی ایران کے حوزہ علمیہ کے سرپرست کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: ہم مختلف اسلامی اور مذہبی شعبوں علمی اور دینی تعاون کے لیے تیار ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ چین کی مسلم یونین کے سربراہ نے اپنی گفتگو کے دوران چینی مسلم مراکز کا تعارف کرایا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور مذہبی تعاون کی بعض صلاحیتوں اور شعبوں کی بھی نشاندہی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .