حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امروہہ شہر کی معروف درسگاہ سینٹ میری کانوینٹ اسکول میں تمام مذاہبِ کے درمیان اتحاد و اتفاق اور ایک دوسرے کے مذہب کی جانکاری حاصل کرنے کی غرض سے مختلف مذاہبِ ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی کی مقدس کتابیں اسکول کے سینٹر ہال میں رکھیں گئیں ہیں۔
اسلام کی عظیم کتاب اور پیغمبرِ اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا زندہ معجزہ قرآنِ مجید محقق ڈاکٹر شہوار حسین نقوی کے ہاتھوں رکھا گیا اور اس موقع پر قرآن کریم کی تلاوت کی گئی۔
اس موقع پر شہر کی علمی، ادبی، مذہبی اور سیاسی شخصیات موجود تھیں۔
کرسچن کمیونٹی کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے اور ہر مذہب کے لوگ اس پہل سے بہت خوش ہیں، کیونکہ ہر مذہب آپس میں پیار محبت، امن و آشتی، اخوت و بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔
اس موقع پر چاروں مذاہبِ کی مذہبی شخصیات موجود تھیں اور انھیں کے ہاتھوں مقدس کتابوں کو رکھا گیا۔