۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حسین آباد جھارکھنڈ میں سہ روزہ عزائے مولائے کائنات (ع) کا روایتی انداز میں اہتمام ہوا

حوزہ/ حسین آباد (جپلا) جھارکھنڈ صوبہ جھارکھنڈ میں شیعوں کی سب سے بڑی بستی حسین آباد ضلع پلاموں میں شہادت امیر کائنات کی مناسبت سے مجالس و جلوس کا اہتمام اپنے پرانے روایتی انداز میں ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حسین آباد (جپلا) جھارکھنڈ صوبہ جھارکھنڈ میں شیعوں کی سب سے بڑی بستی حسین آباد ضلع پلاموں میں شہادت امیر کائنات کی مناسبت سے مجالس و جلوس کا اہتمام اپنے پرانے روایتی انداز میں ہوا جس کے سلسلے سے 19 رمضان المبارک کو بعد نماز صبح شیعہ جامع مسجد شیخ چراغ میں مجلس عزا منعقد ہوئی جسے مولانا سید علی سجیر رضوی صاحب خطاب نے خطاب کیا مجلس کے بعد جناب علی حسن صاحب و جناب اخلاق حسین صاحب نے نوحہ خوانی فرمائی ، شبیہ تابوت مولائے متقیان علیہ السلام مسجد سے برآمد ہوکر صدر امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔۔۔۔اسی سلسلے سے شب میں 8 بجے صدر امام بارگاہ پر مجلس عزا کا انعقاد ہوا جسے عالی مولانا کونین علی صاحب قبلہ (مئو) نے اپنے انداز میں خطاب فرمایا۔

20 رمضان المبارک کو بعد نماز مغربین صدر امام بارگاہ پر مجلس شب شہادت کا اہتمام ہوا جسے مولانا سید علی سجیر رضوی صاحب نے خطاب فرمایا جسمیں جناب علی حسن صاحب نے نوحہ خوانی کی جبکہ جناب نقی امام ، جناب مرزا سمیر ، جناب عمران ،جناب الخیبر ،و جناب مسرت حسین صاحبان نے سوز و مرثیہ پڑھا جامع مسجد شیخ چراغ علی میں اعمال شب قدر کثیر تعدا میں مجلس کے بعد انجام دیئے گئے۔

21 رمضان المبارک کو بعد نماز صبح صدر امام بارگاہ پر مجلس عزا منعقد ہوئی جسے امام جمعہ حسین آباد مولانا سید علی سجیر رضوی صاحب خطاب کیا بعد مجلس شبیہ تابوت مولائے کائنات علیہ السلام برآمد ہوکر اپنے مخصوص راستوں سے نوحہ خوانی کے ساتھ گزرتا ہوا قلعہ مسجد میں اختتام پذیر ہوا۔

ان تمام مجالس و جلوس ہای عزا قرب و جوار سے بھی مومنین نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .