حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بسلسلۂ شب ولادت با سعادت امام المتقین، امیر المؤمنین مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام شیعہ جامع مسجد حسین آباد جپلا جھارکھنڈ میں مؤمنین حسین آباد کی جانب سے 24 جنوری کو رات 7 بجے عظیم الشان جشن مسرت کا انعقاد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، جشنِ مسرت کا آغاز تلاوت قرآن کریم و حدیث کساء سے ہوا، جس کے بعد مولانا سید علی سجیر رضوی (امام جمعہ حسین آباد) نے بہترین تقریر سے مؤمنین کے قلوب کو منور کیا، مولانا نے جشن مسرت کے نثری سلسلہ کو نظمی مرحلہ تک منتقل کیا، جس کے بعد بہترین انداز میں نظامت کے فرائض جناب میثم صاحب رامپوری سے انجام دیئے محفل میں جہاں مقامی شعراء کرام میں جناب رہبر صاحب، جناب کونین صاحب، جناب عمران صاحب، جناب غلام حسین باقر صاحب، جناب مرزا نہال صاحب اور جناب مزمل حسین صاحب وغیرہ نے بہترین کلام بارگاہ معصومین علیہم السلام میں پیش کیا۔
بیرونی شعراء کرام میں جناب ارم صاحب بنارسی، جناب منتظر صاحب جونپوری اور جناب ظفر صاحب نصیر آبادی نے اپنے بہترین کلام سے جشن کو کامیاب بنایا، جشن میں کثیر تعداد میں مؤمنین نے شرکت کی۔
محفل کا اختتام دعائے فرج کی تلاوت پر ہوا۔