۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
جشن

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے جشنِ مولود کعبہ کی محفل سے خطاب میں امیر المؤمنین (ع) کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ یمن صبر و استقامت اور عزم و ایثار کی اعلیٰ ترین مثال بن چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میلاد امیر المؤمنین حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے مبارک موقع پر جشن مولود کعبہ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور این اے 193 شکار پور سے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تاریخ انسانی میں یہ اعزاز فقط حضرت امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے ساتھ مخصوص ہے کہ ان کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی۔ قرآن کریم میں کعبہ اور وارث کعبہ دونوں ہی کے لئے آیت تطہیر نازل ہوئی۔

یمن صبر و استقامت اور عزم و ایثار کی اعلیٰ ترین مثال بن چکا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے بہادر مسلمانوں پر عالم اسلام کو ناز ہے جو قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی کے لئے اور اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف صف اول میں لڑ رہے ہیں۔ یمن صبر و استقامت اور عزم و ایثار کی اعلیٰ ترین مثال بن چکا ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر ملت جعفریہ اپنی سیاسی قوت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جائز آئینی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی قومی جماعت ایم ڈبلیو ایم پر اعتماد کرے۔ مجلس وحدت مسلمین مظلوم کی حامی جماعت ہے جس نے ہر محاذ پر ملت جعفریہ کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور مظلوموں کا ساتھ دیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے پاس وطن عزیز پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر عزت و استحکام اور ترقی دینے کا جامع منشور موجود ہے۔

یمن صبر و استقامت اور عزم و ایثار کی اعلیٰ ترین مثال بن چکا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .