۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
طرحی مشاعرہ بمناسبت جشنِ مولود کعبہ

حوزہ/ مولانا عارف ریپون منڈل بنگالی نے جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن مولود کعبہ پر مسرور ہونا صرف تشیع تک محدود نہیں، بلکہ ہر صحابی رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پر فرض ہے اور یہی سنت رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے معروف شہر اصفہان میں خواب گاہ نجفیہ طلاب ہندوستان کی جانب سے عظیم الشان جشن مولود بیت اللہ، ولادت با سعادت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز مولانا محمد شاہد ریاضی نے تلاوت کلام ربانی سے کیا نیز نظامت کے فرائض بھی انجام دیئے، جس میں مولانا عارف ریپون منڈل بنگالی صاحب نے جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا: کہ علی افضل الناس ہیں انہیں ہم نے نہیں بلکہ خداوند متعال نے افضلیت اور بلندی عطاء کی ہے۔

اصفہان میں عظیم الشان طرحی جشن مولود کعبہ کا اہتمام

اصفہان میں عظیم الشان طرحی جشن مولود کعبہ کا اہتمام

مولانا محسن عالم پوری مولانا فرمان ناگپوری مولانا ذیشان جلالی مولانا عزادار حسین پاکستانی مولانا مرتضی پاکستانی مولانا علی رضا انقلابی سندھی مولانا اسد ھندی مولانا رضا مھدی ھندی صاحبان و دیگر شعراء ھند و پاکستان نے ممدوح کی شان میں مدح سرائی کی۔

اصفہان میں عظیم الشان طرحی جشن مولود کعبہ کا اہتمام

اصفہان میں عظیم الشان طرحی جشن مولود کعبہ کا اہتمام

رپورٹ کے مطابق، یہ جشن تقریباً رات 11:00 بجے تک جاری و ساری رہا، مؤمنین اور طلاب کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جشن کے آخر میں مولانا محمد شاہد ریاضی نے تمام مؤمنین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محفل کو اختتام تک پہنچایا۔

اصفہان میں عظیم الشان طرحی جشن مولود کعبہ کا اہتمام

اصفہان میں عظیم الشان طرحی جشن مولود کعبہ کا اہتمام

اصفہان میں عظیم الشان طرحی جشن مولود کعبہ کا اہتمام

تبصرہ ارسال

You are replying to: .