۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
جشنِ مولود کعبہ ہندوستان

حوزہ/ امام جمعہ و جماعت رانچی نے جشن کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اعمال کی قبولیت کا نام محبت علی ہے، علی کی محبت کے بغیر دین اور ایمان دونوں ادھورا ہیں"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی،مسجد جعفریہ میں شب 13 رجب کے مبارک موقع پر داماد رسول اور جانشین مصطفٰی حضرت علی علیہ السّلام کی ولادت کی مناسبت سے جشنِ مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت الحاج مولانا سید تہذیب الحسن رضوی امام جمعہ و جماعت رانچی نے کی، جبکہ مہمان خصوصی جناب سید جاوید حیدر سیکرٹری اسمبلی جھارکھنڈ تھے۔

امیر المؤمنین (ع) سے دشمنی منافق کی پہچان ہے، مولانا تہذیب الحسن رضوی

رپورٹ کے مطابق، پروگرام کی نظامت جناب سید نہال حسین سریاوی نے کی، جبکہ جشن سے خصوصی طور پر مولانا تہذیب الحسن نے خطاب کیا۔

امیر المؤمنین (ع) سے دشمنی منافق کی پہچان ہے، مولانا تہذیب الحسن رضوی

انہوں نے حضرت علی علیہ السّلام کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج جس شخصیت کا ہم جشن منا رہے ہیں، ان کا اس کائنات میں کوئی ثانی نہیں ہے، کیونکہ آپ کی پیدائش خانۂ کعبہ میں اور شہادت مسجد کوفہ میں ہوئی۔

امیر المؤمنین (ع) سے دشمنی منافق کی پہچان ہے، مولانا تہذیب الحسن رضوی

مولانا نے مزید کہا کہ امیر المؤمنین علیہ السّلام کی ولادت 13 رجب کو خانۂ کعبہ میں ہوئی اور تین روز تک آپ کعبہ میں اللہ تعالیٰ کے مہمان رہے اور 15 رجب کو آغوش رسالت میں آنکھ کھولی اور حضور کے چہرے کی سب سے پہلے زیارت کا شرف حاصل کیا۔ نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے آپ کے بارے میں فرمایا: اے علی تمہارا دوست میرا دوست ہے، میرا دوست خدا کا مقرب بندہ ہے اور تمہارا دشمن میرا دشمن ہے، علی تمہاری دشمنی منافق کی پہچان ہے۔ اس بات سے پتہ چلتا ہے کہ اعمال کی قبولیت کا نام محبت علی ہے، علی کی محبت کے بغیر دین اور ایمان دونوں ادھورا ہیں۔ آج ہم اس کا جشن منا رہے ہیں، جس خوشی میں نبی و انبیاء علیہم السّلام بھی شامل ہیں۔

جشن میں کلام پیش کرنے والوں میں سید عطا امام رضوی، محمد امام رضوی، عمود عباس، قمر احمد، قاسم علی، باقر رضا، یونس رضا اور حیدر رضا کے نام قابلِ ذکر ہیں۔

امیر المؤمنین (ع) سے دشمنی منافق کی پہچان ہے، مولانا تہذیب الحسن رضوی

اس موقع پر مسجد جعفریہ کے بے لوث خدمت گزاروں کو مولود کعبہ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، جن میں سید مہدی امام، سید ہاشم علی سہیل اور سعید شارق علی کے نام قابل ذکر ہیں۔

امیر المؤمنین (ع) سے دشمنی منافق کی پہچان ہے، مولانا تہذیب الحسن رضوی

رسم شکریہ انجمن جعفریہ کے سیکرٹری سید اشرف اشرف حسین رضوی نے ادا کیا اور یہ پروگرام انجمن جعفریہ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔

امیر المؤمنین (ع) سے دشمنی منافق کی پہچان ہے، مولانا تہذیب الحسن رضوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .