۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حرم امام رضا علیہ السلام

حوزہ/ جہاں پورے ایران میں 20 ہزار بچیوں کے لئے جشن تکلیف (بلوغ شرعی) کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں حرم امام رضا علیہ السلام کی کمیٹی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ خواتین اور خاندانی امور کے مرکز کے زیر اہتمام مشہد مقدس کی 425 بچیوں کی موجودگی میں ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جہاں پورے ایران میں 20 ہزار بچیوں کے لئے جشن تکلیف (بلوغ شرعی) کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں حرم امام رضا علیہ السلام کی کمیٹی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ خواتین اور خاندانی امور کے مرکز کے زیر اہتمام مشہد مقدس کی 425 بچیوں کی موجودگی میں ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا۔

مشہد مقدس کی بچیوں نے امام علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضری دے کر امام کی خدمت میں سلام پیش کیا اور سن بلوغ پر پہنچنے اور خدا سے مزید قریب ہونے پر جشن منایا۔

پروگرام کا آغاز نظم’’ گلدسته های حرم‘‘ کی سے ہوا، پروگرام کے ناظم نے رہبر انقلاب کی تقریر کے ایک حصے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ رہبر معظم نے فرمایا: "جشن بلوغ، خدائے مہربان سے گفتگو کرنے والی بچیوں کی عید ہے اور یہ جشن عالم انسانیت میں ایک عظیم درجہ رکھتا ہے۔"

امام خمینیؒ ریلیف فاؤنڈیشن کے سربراہ جناب بختیاری نے جشن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا:بارگاہ امام رضا علیہ السلام میں اس عظیم الشان کا انعقاد ان 20 ہزار بچیوں کے لئے ایک پیغام ہے جو امام رضا علیہ السلام کی پناہ میں آکر حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو اپنا نمونہ عمل قرار دے رہی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر تمام بچیوں نے آستان قدس رضوی کے متولی کی امامت میں نماز ادا کیا۔

واضح رہے کہ پروگرام "چاند کی بیٹیاں" کے لئے 700 اساتذہ کو تربیت دی گئی تھی تاکہ بیس ہزار بچیوں کو ’’جشن عبادت‘‘ کے لیے بلایا آمادہ کیا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .