۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
بھاگلپور، بہار

حوزہ|امید ہے کہ یہ فیصلہ مومنین  کے درمیان محبت اور ہم آہنگی کا آغاز ہوگا اور بھاگلپور کو ایک امن اور متحد جماعت کی طرف بڑھنے کا موقع فراہم ہو گا۔ ساتھ دوسری جگہوں پر اسی طرح کے تنازعات کو باہمی اتفاق سے حل کرنے کا جذبہ فراہم کرے  گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھاگلپور، بہار: بھاگلپور کے شیعوں کے درمیان جمعہ کے تنازعے کا حل ممکن ہوا۔ علماء کی اہم نشست میں جو حسین آباد بھاگلپور میں منعقد ہوئی، اس میں مولانا ناصر حسین، مولانا احسان علی، مولانا اصغر حسین، مولانا منظر عباس، مولانا حیدر عباس، مولانا تاثیر حسین، اور سید تہذیب الحسن رضوی شامل تھے۔

مساجد کے ذمہ داران جناب بنٹی صاحب، اور جناب محمد علی صاحب نے مشترکہ فیصلے کا اعلان کیا۔ اس فیصلے کے مطابق، دو جمعہ مولانا ناصر حسین اور دو جمعہ مولانا احسان علی کی قیادت میں ہوں گے۔
اس فیصلے کے نتیجے میں، ان شاءاللہ، ماہ شعبان سے گولہ گھاٹ کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا ہوگی۔ مؤمنین نے اس تاریخی فیصلے کا گرم جوشی سے استقبال کیا ہے اور الحمد للہ اب بھاگلپور میں اہل ایمان ایک دوسرے کے ساتھ اتفاق و اتحاد سے رہیں گے۔

امید ہے کہ یہ فیصلہ مومنین کے درمیان محبت اور ہم آہنگی کا آغاز ہوگا اور بھاگلپور کو ایک پرامن اور متحد جماعت کی طرف بڑھنے کا موقع فراہم ہوگا۔ ساتھ ہی اس طرح کا اتفاق دوسری جگہوں پر اسی طرح کے تنازعات کو باہمی اتفاق سے حل کرنے کا جذبہ فراہم کرے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .