۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
جشنِ میلاد امام ہادی

حوزہ/ ​​امام جمعہ حسین آباد جپلا جھارکھنڈ نے اپنے خطاب میں سیرت امام علی نقی علیہ السلام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ زندگی کامیاب بنانے کے واسطے ضروری ہےکہ انسان امام ہادی کی ہدایات و ارشادات و  فرمودات پر زندگی گزارے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جھارکھنڈ صوبہ کی شیعہ سب سے بڑی بستی حسین آباد (جپلا) ضلع پلاموں میں ماہ رجب کی آمد کے ساتھ ہی عبادات، دعا و محافل و مجالس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، شیعہ جامع مسجد شیخ چراع علی، سید ٹولی میں یکم رجب المرجب کو جشن امام محمد باقر علیہ السلام کا انعقاد ہوا جسمیں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

کامیاب زندگی کے لئے امام ہادی کی ہدایات و ارشادات و  فرمودات پر عمل کریں، مولانا علی سجیر رضوی

رپورٹ کے مطابق، 2 رجب المرجب کو شب میں بسلسلۂ شب شہادت امام ہادی علیہ السلام مجلس کا انعقاد جامع مسجد میں بعد نماز مغربین ہوا جس مجلس سے مولانا سید علی سجیر رضوی صاحب (امام جمعہ ) نے خطاب فرمایا اور سیرت امام علی نقی علیہ السلام پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا زندگی کامیاب بنانے کے واسطے ضروری ہےکہ انسان امام ہادی کی ہدایات و ارشادات و فرمودات پر زندگی گزارے۔

کامیاب زندگی کے لئے امام ہادی کی ہدایات و ارشادات و  فرمودات پر عمل کریں، مولانا علی سجیر رضوی

4 رجب المرجب کو شب میں بسلسلہ شب ولادت با سعادت امام علی نقی الہادی علیہ السلام جشن مسرت کا انعقاد ہوا، جس میں نظامت کے فرائض جناب الخیبر حسین حسین آبادی نے انجام دئیے وہیں مکتب امامیہ کے بچوں نے بہترین کلام پیش کئے جسکے بعد مقامی شعراء کرام نے قصیدہ خوانی و مدح خوانی فرمائی آخر میں امام جمعہ حسین آباد نے سیرت امام علی نقی علیہ السلام پر تقریر فرماکر روشنی ڈالی۔

کامیاب زندگی کے لئے امام ہادی کی ہدایات و ارشادات و  فرمودات پر عمل کریں، مولانا علی سجیر رضوی

واضح رہے کہ آنے والی 10 رجب المرجب ولادت با سعادت امام محمد تقی علیہ السلام ہے لہذا اس مناسبت سے بھی شب ولادت یعنی 21 جنوری بروز اتوار بعد نماز مغربین شیعہ جامع مسجد حسین آباد میں جشن مسرت کا اہتمام ہے اور جشن مولود کعبہ شیعہ جامع مسجد حسین آباد میں 12 رجب المرجب مطابق 24 جنوری بروز بدھ 7 بجے شب میں منعقد ہوگا، جس میں مقامی و بیرونی شعراء کرام مدح خوانی فرمائیں گے۔

مومنین کرام سے پابندی وقت سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش ہے۔

کامیاب زندگی کے لئے امام ہادی کی ہدایات و ارشادات و  فرمودات پر عمل کریں، مولانا علی سجیر رضوی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .