حوزہ نیوز ایجنسی | عالم عزا میں اپنے قدیمی اور عظیم الشان جلوس عماری سے جانی اور پہچانی جانے والی بستی بڑاگاوں شاہگنج جونپور کی ایک اہم فرد جناب مختار حسین صاحب کا 2 رمضان المبارک 1446 ہجری مطابق 3 مارچ 2025 کو مغرب کے قریب انتقال ہو گیا اور 3 رمضان المبارک کو کربلا بڑا گاؤں میں سپرد خاک ہو گئے۔
مختار صاحب مرحوم ایک بہترین مخلص نوحہ خوان اور موذن تھے۔
مرحوم مختار حسین صاحب نے تقریبا نصف صدی تک مدرسہ ابوطالب بڑاگاوں کے منتظم کی حیثیت سے قابل قدر خدمات انجام دیں کہ نسلا بعد نسل اطفال بستی نے ان کے زیر انتظام ابتدائی دینی تعلیم حاصل کی۔
مرحوم بڑاگاوں کے عزائی و دیگر دینی و مذہبی پرگراموں میں پیش پیش رہتے خاص طور سے شب عاشور جلوس گہوارہ حضرت علی اصغر علیہ السلام اور ماہ رجب کی نوچندی جمعرات کے جلوس عزا کی ذمہ داری بحسن وخوبی انجام دیتے تھے۔
مرحوم مختار حسین صاحب علماء دوست تھے، علماء کا احترام کرتے تھے، ان سے محبت کرتے تھے، انکی خدمت کو شرف سمجھتے تھے۔
مرحوم انتہائی با اخلاق اور خوش مزاج شخصیت تھے کہ ہر ایک سے اخلاق و محبت سے پیش آتے تھے۔
افسوس! اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہے۔
بارگاہ معبود میں دعا ہے کہ رحمت نازل فرمائے، مغفرت فرمائے، پسماندگان و وابستگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔ آمین
اہل ایمان سے سورہ فاتحہ کی گذارش ہے۔
والسلام
سید علی ہاشم عابدی
لکھنو۔
آپ کا تبصرہ