حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے صادقین فاؤنڈیشن حوزہ علمیہ قم کی جانب سے بین الاقوامی انعامی مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے، حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ ہونے کے خواہشمند حضرات رابطہ کر سکتے ہیں۔
انعامات:INR: 75000
ایام عزائے فاطمیہ ؑکی مناسبت سے نوجوان اور جوانوں ( برادران و خواہران) کے لئے ایک’’بین الاقوامی انعامی مقابلہ بعنوان زمزم فاطمیہ‘‘ منعقد کیا گیا ہے، جس میں حضرت فاطمه الزہراء سلام اللہ علیہا سے متعلق مختلف موضوعات پر مشتمل ۱۲ عدد ویڈیوز ایام فاطمیہ ؑکے موقع پر صادقین فاؤنڈیشن کے یوٹیوب چینل پر نشر کی جائیں گی اور سوالات ان ہی ویڈیوز سے آئیں گے، کامیاب ہونے والوں کو درج ذیل بہترین انعامات سے نوازا جائے گا۔
انعامات کی تفصیل:
جوانوں کے لئے انعامات:
پہلا انعام: ۱۴۰۰۰؍ روپیہ
دوسرا انعام: ۱۰۰۰۰؍روپیہ
تیسرا انعام: ۵۰۰۰؍روپیہ
۱۴ جوانوں کو ایک ایک ہزار روپیہ
دینی طلاب کے لئے انعامات:
پہلا انعام: ۱۲۰۰۰؍ روپیہ
دوسرا انعام: ۸۰۰۰؍روپیہ
تیسرا انعام: ۵۰۰۰؍روپیہ
۷؍طلباء کو ایک ایک ہزار روپیہ
رجسٹریشن کی آخری تاریخ ۱۰ ؍دسمبر ۲۰۲۳ ہے۔
نوٹ: رجسٹریشن کے لئے نیچے دئے گئے نمر پر اپنا مکمل نام اور شہر کا نام لکھ کر ارسال کریں۔
مولانا اقبال حیدر حیدری +989354425145
منجانب: صادقین فائونڈیشن حوزہ علمیہ قم