نتیجہ فکر: عباس ثاقب
مہدی (عج) کا انتظار بڑا خوشگوار ہے
افکار کے چمن میں مسلسل بہار ہے
مہدی (عج) کا انتظار عبادت کہا گیا
اس رُخ سے میری آنکھ عبادت گزار ہے
سچ پوچھیے تو پردہ ٔ غیبت کی اوٹ سے
ہم کو قرار ہے نہ ہی اُنؑ کو قرار ہے
سانسوں میں اَلْعَجَل کی ہوائیں ہیں موجزن
آنکھوں میں آنسوؤں کا کوئی آبشار ہے
وہ بالیقیں ہے لشکرِ مہدی (عج) کا شہسوار
جس کی جبیں پہ کرب و بلا کا غبار ہے
عیسیٰؑ کو، اس جہان کو، خونِ حسینؑ کو
’’نرجسؑ کے لالؑ سب کو ترا انتظار ہے‘‘
اس نے سنبھال رکھا ہے عکسِ رُخِ امامؑ
ثاقبؔ! تری نگاہ بہت ہوشیار ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
*عباس ثاقبؔ*