حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک اور مکتب قرآن اور اہل بیتؑ کے اشتراک سے خمسہ مجالس ایام فاطمیہؑ کا انعقاد کیا گیا۔
مجالس عزا سے محترمہ چمن فاطمہ، محترمہ فائزہ اور محترمہ خوشنود فاطمہ نے خطاب کیا۔
مجالس عزا میں مقررین نے جناب فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی نہضتِ امامِ وقت کی حفاظت اور ولایت کے دفاع میں مجاہدانہ کردار اور ان کی پاکیزہ سیرت پر روشنی ڈالی۔
مجالس عزا میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنماوں محترمہ قرۃ العین اور محترمہ زینب بنت الھدیٰ نے بھی شرکت کی۔