۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ مرید حسین نقوی

حوزہ/ برادران اہل سنت کی طرف سے عید میلادالنبی کے نکالے گئے جلوسوں میں شرکت کریں گے۔ اور ان جلوسوں کا استقبال کرکے اتحاد امت کا عملی ثبوت دیں گے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت مام خمینی کے حکم کے مطابق ہفتہ وحدت کا کل سے آغاز کیا جارہا ہے ۔ برادران اہل سنت کی طرف سے عید میلادالنبی کے نکالے گئے جلوسوں میں شرکت کریں گے۔ اور ان جلوسوں کا استقبال کرکے اتحاد امت کا عملی ثبوت دیں گے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ عید میلادالنبی امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے۔خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماننے والے والے سب میلاد مصطفی مناتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبی کی مناسبت سے ہفتہ وحدت 17 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔

وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر نے کہا کہ جامعتہ المنتظر کے اساتذہ اور طلبہ ماڈل ٹاون میں اہل سنت برادران کی طرف سے عید میلادالنبی کے جلوس کا استقبال کریں گے اور سبیل بھی لگائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .