۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کا ہفتہ وحدت کے تعلق سے عید میلاد النبی کے جلو س نکالنے کا اعلان۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدرعلامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ ہفتہ وحدت کی مناسبت سے بانی انقلاب اسلامی حضرت مام خمینی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق عید میلادالنبی کے جلوس نکالیں گے اور جہاں ممکن نہ ہوا وہاں برادران اہل سنت کی طرف سے نکالے گئے جلوسوں میں شرکت کریں گے۔عید میلادالنبی کے جلوسوں کا استقبال کرکے اتحاد امت کا عملی ثبوت دیں گے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ عید میلادالنبی امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے۔خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماننے والے والے سب میلاد مصطفی مناتے ہیں ۔ جس طرح محرم الحرام صرف اہل تشیع کی طرف سے منانے کی بات غلط ہے، اسی طرح عید میلادالنبی صرف اہل سنت کی طرف سے منانے کا دعویٰ بھی درست نہیں ۔تمام مکاتبِ فکر عیدمیلادالنبی مناتے ہیں، ان کا انداز مختلف ہو سکتا ہے۔

انہوں نے عید میلاد النبی کے پر امن پروگراموںکے انعقاد پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ وحدت 17 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .