۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مرید نقوی

حوزہ/ نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے کہا: اربعین حسینی کے دوران محبان اہل بیت پر ایف آئی آرزکا اندراج قابل مذمت ہے، عید میلادالنبی ، درباروں کے عرس، جشن بہاراں، اور دیگرسماجی تقریبات میں بھی لوگ ٹولیوں کی شکل میں شریک ہوتے ہیں، بعض انتظامی اہلکاروں کے غیر منصفانہ رویے حکومت کی بدنامی کا موجب بن رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے مختلف علاقوں میں اربعین حسینی کے دوران ٹولیوں کی شکل میں چہلم کے مرکزی جلوسوں میں آنے والے محبان اہل بیت پر ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ غیر اسلامی ممالک میں بھی شہدائے کربلا کی عزاداری پر کوئی پابندی نہیں۔ بعض انتظامی اہلکاروں کے غیر منصفانہ رویے حکومت کی بدنامی اور عوام کو ان سے دور کرنے کا موجب بن رہے ہیں ۔ حکومت اور ریاستی ادارے عوام کو ہراساں کرنے والے طرز عمل پر نظر ثانی کریں۔

اپنے  جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم منانے کی تاریخ صدیوں پرانی ہے جو ہر دور کے تقاضوں کے مطابق مروج رہی ہے۔ چہلم کے مرکزی جلوسوں میں شرکت کے لیے ٹولیوں کی شکل میں جانا خلاف قانون نہیں ہے اور نہ ہی ہماری سماجی زندگی کے چلن کے منافی ۔عید میلادالنبی ، درباروں کے عرس، جشن بہاراں، اور دیگرسماجی تقریبات میں بھی لوگ ٹولیوں کی شکل میں شریک ہوتے ہیں۔چہلم کے جلوس میں شرکت کے لیے عورتوں، بچوں، بزرگوں کا اجتماعی طور پر جانا خاندان رسالت سے عشق کا ثبوت ہے۔ 

علامہ مرید نقوی نے مسرت کا اظہار کیا کہ چھوٹے بڑے شہروں کے جلوسوں میں عورتوں ، چھوٹی بچیوں کی باپردہ شمولیت حیا و عفت کی اسلامی ثقافت کا عملی اظہار اور بے پردگی و بے حیائی پر کاری ضرب ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں 30 کلومیٹر اجتماعی اربعین واک بغیرکابغیر سیکورٹی چل کر مرکزی جلوس میں شامل ہونا، شرکا ءکا پرامن رہنا ،کسی قسم کا مسئلہ پیدا نہ کرنا ان کے محب وطن اور امن پسند ہونے کا ثبوت تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری و ریاستی ادارے خدشات کی بنیاد پر اپنے ہی مہذب شہریوں کے خلاف اقدامات کے بجائے، ان کی امن پسندی کے عملی مظاہر ے کو سراہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .