۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام محمد حسین حیدری

حوزہ/ صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان نے کہا کہ قرارداد پاکستان جہاں عوام کو وطن دوستی اور حب الوطنی کی طرف متوجہ کرتی ہے وہاں آئین کی بالادستی ،قانون پر عمل داری اور جمہوریت وانصاف جیسی ذمہ داریوں کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے  کہ23 مارچ یوم پاکستان ملک کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جہاں عوام کو وطن دوستی اور حب الوطنی کی طرف متوجہ کرتی ہے وہاں آئین کی بالادستی ،قانون پر عمل داری اور جمہوریت وانصاف جیسی ذمہ داریوں کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ 

پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں بڑی جدوجہد، بزرگوں کی قربانیوں کے بعد قائم ہوئے۔  قیام پاکستان کی بدولت ہی مسلمانوں کو مذہبی آزادی اور ترقی کے مساوی حقوق میسر آئے۔ یوم پاکستان پر ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو لاحق تمام داخلی و خارجی خطرات اور امراض کا علاج یہی ہے کہ سب سے پہلے عوام بیدار‘ متحد اور منظم ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .