۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ رضی جعفر نقوی

حوزہ/ صدر جعفریہ الائنس پاکستان نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم وطن عزیز کو کورونا وائرس سے پاک کئے بغیر سکون سے نہ بیٹھنے کا تہیہ کرلے تو اس وباء سے چھٹکارا زیادہ مشکل نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شخص اپنے حصے کا کردار ادا کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ آج کے دن وطن کی خوشحالی ترقی اور تحفظ کے لئے تجدید عہد کرنا ہوگا، قیام پاکستان سے لے کر اب تک پوری قوم نے حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرکے یہ ثابت کیا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ایک جسم کی مانند ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جس عزم و حوصلے کے ساتھ دہشت گردی جیسے عفریت اور ملک کو درپیش مختلف چیلنجز کے خلاف پاکستانی قوم نے مثالی کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزمائش کی موجودہ گھڑی میں اسی جذبے کو دہرانے کی ضرورت ہے، آج کا دن ملک و قوم کی سالمیت اور بقاء کے لئے انفرادی کردار کا تقاضہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم وطن عزیز کو کورونا وائرس سے پاک کئے بغیر سکون سے نہ بیٹھنے کا تہیہ کرلے تو اس وباء سے چھٹکارا زیادہ مشکل نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شخص پُرعزم اور پُرخلوص انداز سے اپنی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے حصے کا کردار ادا کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .