حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی اور جعفریہ الائنس پاکستان کے اراکین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ہے۔
اپنے بیان میں صدر جعفریہ الائنس نے کہا کہ حجت الاسلام و المسلمین ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان یقینی طور پر ہماری اقوام کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے رشتوں کو مزید مضبوط کرے گا اور ہم تعاون اور اشتراک کی نئی راہیں تلاش کرنے کے منتظر ہیں۔
علامہ رضی جعفر نقوی نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی پاکستانی عوام کی گرمجوشی اور مہمان نوازی کا تجربہ کریں گے، ہم اپنے بھرپور ورثے اور ثقافت کو ایرانی صدر کے ساتھ بانٹنے کے لئے بے چین ہیں۔