۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ایرانی صدر دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ

حوزہ / ایرانی صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اپنا 3 روزہ پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اپنا 3 روزہ پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے، کراچی ایئرپورٹ پر گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انہیں الوداع کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے اپنے پاکستان کے دورے کے دوران صدر پاکستان، وزیراعظم، آرمی چیف، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ اور گورنروں سے ملاقاتیں کیں۔

ایرانی صدر کا گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاک ایران تعلقات خراب نہیں کر سکتی۔

حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے کہا: پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخ، ثقافت اور مذہب سے جڑے ہیں۔

ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے کہا: پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گا۔

ایرانی صدر نے فلسطین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا: فلسطین کے حوالے سے پاکستان اور ایران کا مؤقف واضح ہے۔ مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مسئلہ فلسطین کا حل صرف مسلم امہ کا نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے اہم ہے۔

حجت الاسلام ابراہیم رئیسی نے کہا: ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان کے لوگوں میں بھی ایران کے لیے خاص محبت پائی جاتی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، تہذیبی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .