۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
ابراهیم رئیسی رئیس جمهور

حوزہ / ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اپنے پاکستان کے دورے کے دوران آج اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اپنے پاکستان کے دورے کے دوران آج اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا اور مہمانوں کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایرانی صدر سے پنجاب کابینہ کے اراکین کا تعارف کرایا، اس موقع پر ایرانی صدر کو بچوں نے گلدستہ بھی پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن سمیت دیگر حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد پر آج لاہور شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ لاہور میں آج سرکاری و نجی ادارے بند ہیں۔

حجت الاسلام ابراہیم رئیسی دورۂ لاہور میں مفکر پاکستان علامہ اقبال رہ کے مزار پر حاضری دینے کے بعد کراچی جائیں گے۔ جہاں وہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح رہ کے مزار پر بھی حاضری دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی ان دنوں وفد کے ہمراہ 3 روزہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .