۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اقتدار نقوی

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ 23مارچ امنگوں اور جذبوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے، یہ تجدید عہد اور قوم میں نئے جذبوں کے رنگ بھرنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن وطن عزیز پاکستان کا حصول ممکن بنانے والے ہمارے عظیم بزرگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ 23مارچ 1940ء وہ دن تھا جب ہندوستان کے مسلمانوں نے عظیم قائد کی رہنمائی میں قرارداد پاس کی جو پاکستان کے حصول کا پیش خیمہ ثابت ہوئی، ہندوستان کے مسلمان سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور دن رات ایک کرکے الگ وطن کا حصول ممکن بنایا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اب ہم سب نے مل کر اس عظیم وطن کی حفاظت، آبیاری اور اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے ہیں، بانیان پاکستان نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے اور ہماری منزل ایسا پاکستان ہے جس کا خواب ہمارے محسنوں علامہ اقبال، قائداعظم اور ہمارے عظیم بزرگوں نے دیکھا تھا، ہم اسلامی، فلاحی ریاست اور ترقی یافتہ پاکستان کا حصول ممکن بنا کر دم لیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .