۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ علی اصغر سیفی

حوزہ/ مدیر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم نے کہا کہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے تمام شیعہ دینی مدارس کے امور کو نظم بخشنے کے ساتھ ساتھ دیگر مکاتب و مذاہب کے مدمقابل نیز سیاسی سطح پر تشیع پاکستان کی بہترین ترجمانی کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کو دوبارہ بلامقابلہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کے دور صدارت میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے دینی و سیاسی قومی پلیٹ فارم پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام شیعہ دینی مدارس کے امور کو نظم بخشنے کے ساتھ ساتھ دیگر مکاتب و مذاہب کے مدمقابل نیز سیاسی سطح پر تشیع پاکستان کی بہترین ترجمانی کی ہے۔ دعا ہے کہ پروردگار قبلہ کو صحت و سلامتی کے ساتھ طول عمر دے اور انکا بابرکت سایہ ہم پر سلامت رکھے۔ آمین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .