حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کو دوبارہ بلامقابلہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کے دور صدارت میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے دینی و سیاسی قومی پلیٹ فارم پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام شیعہ دینی مدارس کے امور کو نظم بخشنے کے ساتھ ساتھ دیگر مکاتب و مذاہب کے مدمقابل نیز سیاسی سطح پر تشیع پاکستان کی بہترین ترجمانی کی ہے۔ دعا ہے کہ پروردگار قبلہ کو صحت و سلامتی کے ساتھ طول عمر دے اور انکا بابرکت سایہ ہم پر سلامت رکھے۔ آمین
آپ کا تبصرہ