۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اسکاٹ لینڈ

حوزہ/ اسکاٹ لینڈ کے مسلمانوں نے حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے ساتھ عبادت کی اجازت پر خوشی کا اظھار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسکاٹ لینڈ میں کورونا بحران گذشتہ رمضان سے پہلے شروع ہوا تھا اور اب مسلسل دوسرا سال ہے کہ  ڈانڈی (Dundee)  شہر کے مسلمان رمضان میں کورونا سے دوچار ہیں۔

اس کے باوجود مسلمان اس سال مطمئن ہیں کہ حکومت کی جانب سے ہر مسجد میں پچاس افراد کی عبادت کی اجازت سے انہیں عبادت کا موقع مل رہا ہے۔

عدالت نے اس سے پہلے ایک حکم میں کہا تھا کہ لوگوں کو عبادت خانوں سے محروم رکھنا قانوناً درست نہیں۔

آل مکتوم مسجد کے ڈائریکٹر ابی ابوبکر (Abi Abubaker) نے نرمی کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس سال لوگ عبادت کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ایس اوپیز اور ماسک کے ساتھ عبادت بجا لاسکتے ہیں اور یہ بہت بہتر ہے کہ مکمل طور پر مساجد بند ہوجائیں۔

مسجد آل مکتوم انتظامیہ افطاری کے بارے پروگرام تیار کررہی ہے اور ممکنہ طور پر لوگوں کو پیکٹوں میں افطاری دی جاسکتی ہے۔

مسجد رضا کاروں کی کوشش ہے کہ ہر روز سو پیکٹ افطاری تیار کرسکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .