ہفتہ 14 اگست 2021 - 18:27
14اگست شہداء کی یاد منانے اور انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ یہ جذبۂ شہادت شہدائے کربلا کی دین ہے آج بھی اسی جزبے کی ضرورت ہے جو قوموں میں حرارت پیدا کرتا ہے حکمرانوں کو وہ مقصد یاد رکھنا چاہیے جس مقصد کے لئے پاکستان حاصل کیا گیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ بوتراب امام بارگاہ عزیزآباد میں محرم الحرام کی پانچویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے 14 اگست کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 14 اگست ان شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جن شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہمیں انگریزی سامراج سے آزادی نصیب ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ جذبۂ شہادت شہدائے کربلا کی دین ہے آج بھی اسی جزبے کی ضرورت ہے جو قوموں میں حرارت پیدا کرتا ہے حکمرانوں کو وہ مقصد یاد رکھنا چاہیے جس مقصد کے لئے پاکستان حاصل کیا گیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha