۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
انجمن امامیہ بلتستان کے وفد کا صدر گلگت اور استور کا دورہ

حوزہ/ انجمن امامیہ بلتستان کے ایک وفد کا صدر انجمن حجہ الاسلام آغا باقر الحسینی کی سرپرستی میں مرکزی جامع مسجد گلگت اور استور کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن امامیہ بلتستان کے ایک وفد کا صدر انجمن حجہ الاسلام آغا باقر الحسینی کی سرپرستی میں مرکزی جامع مسجد گلگت اور استور کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق،مرکزی امامیہ جامع مسجدگلگت میں پہنچ کر شہید آغا ضیاء الدین رضوی کی قبر پر حاضری دی اور شہید کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔اس کے بعد انجمن امامیہ گلگت اور ہیئت ائمہ جماعت گلگت کے ارکین سے گفتگو کی ۔

انجمن امامیہ گلگت اور ہئیت ائمہ جماعت گلگت کے اراکین نے انجمن امامیہ بلتستان کے ارکین کا والہانہ استقبال کیا ۔اور اس طرح کی نشستوں کے انعقاد کو سراہا اور آئندہ سے دونوں انجمنوں کے روابط کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔اور محرم الحرام سے قبل ایک متنازعہ شخصیت کا سرکاری پروٹوکول پر جی بی کے دورہ جات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔محرم الحرام کو امن امان اور بہائی چارہ گی کے ساتھ منانے اور حقیقی اور اصلی عزادراری کے فروغ کے لیے اقدامات کی ضرورت پر تاکید کی ۔

انجمن امامیہ بلتستان کے وفد نے استور کا بھی دورہ کیا اور قائد استور حجہ الاسلام سید عاشق حسین سے ملاقات کی اور آپس میں روابط کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا  اور محرم الحرام سمیت بہت سارے اہم ایشوز پر گفتگو ہوئی۔

انجمن امامیہ بلتستان کے وفد میں آغا باقر الحسینی کے ہمراہ شیخ ذوالفقار انصاری اور ایڈوکیٹ کاچو ظفر علی مقپون اور اعجاز حسین شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .