حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے پاپ فرانسس کے عراق اور نجف اشرف کے دورہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: پاپ فرانسس کا نجف اشرف جانا دنیا کا اہم ترین واقعہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا: پاپ کے عراق کے اس دورے کا مقصد جو بھی ہو ہمیں اس فرصت سے استفادہ کرنا چاہیے اور یہ عراق، تشیع نجف اشرف اور مرجعیت کے تعارف کی بہترین فرصت ہے اور یہ سفر دنیا کی جانب ایک نئی ونڈو کھولنے کے مترادف ہے۔
شہر نجف اشرف کے امام جمعہ نے مزید کہا: پاپ فرانسس، آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات میں عراق کی بات کریں گے اور دنیائے مسیحیت (فقہاء انبیاء کے وارث ہیں) کے معنی و مفہوم سے آگاہ ہو گی اور اسی طرح حضرت امام علی علیہ السلام کے فرمان(لوگ دو طرح کے ہیں یا آپ کے دینی بھائی ہیں یا خلقت میں تمہارے جیسے ہیں) کا مطلب دنیا کو سمجھ آئے گا۔